رحمان ملک کا اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کے قتل کا سوموٹو نوٹس

  رحمان ملک کا اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کے قتل کا سوموٹو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں 11 سالہ بچے کے قتل کا سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اسلام آباد سے رپورٹ طلب و چیف کمشنر اسلام آباد کو اسلحہ پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے۔ جمعہ کو رحمن ملک نے کہاکہ موٹرسائیکل سواروں کیطرف سے فائیرئنگ کے نتیجے میں ۱۱ سالہ بچے کی ہلاکت پر دکھ ہوا ہے، قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ چیف کمشنر اسلام آباد اسلحے کی نمائش و کھلے عام لیجانے پر فوری پابندی عائد کریں، سوائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سب پر اسلحہ کی کھلے عام لیجانے پر پابندی عائد کیجائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اسلحہ ہاتھوں میں لئے لوگوں کو بازاروں میں پھیرتے دیکھا گیا ہے، موٹرسائیکلوں پر اسلحہ لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
رحمان ملک

مزید :

صفحہ آخر -