امریکی تنظیم" ایکسس" کا پاکستانی طلبا و طالبات کیلئے2سالہ فری انگلش لینگویج کورس شروع کرنےکا فیصلہ

امریکی تنظیم" ایکسس" کا پاکستانی طلبا و طالبات کیلئے2سالہ فری انگلش لینگویج ...
امریکی تنظیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے) امریکی تنظیم" ایکسس" کی جانب سے پاکستانی طلبا و طالبات جن کی عمریں13سے 16 سال تک کے درمیان ہیں، ان کیلئے انگلش لینگویج کورس شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے ،طلبا و طالبات کو پروگرام کے متعلق آگاہی دینے کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی کیمپس عمرکوٹ کے پرو وائس چانسلر اور پروگرام کے میزبان جان محمد مری کاکہنا تھاکہ امریکی تنظیم ایکسس کے انگلش لینگویج پروگرام سے طلبا و طالبات کو کئی مواقع ملیں گے .
ایکسس پروگرام کے منیجر سید عاطف شاہ کاکہنا تھاکہ دو سالہ فری انگلش لینگویج کورس کروانے کےلئے سندھ کے پسماندہ ضلع عمرکوٹ کے100 طالبعلموں کو سلیکٹ کیا جائےگا ،پہلے مرحلے میں فارم جمع کروانے کے بعد ان بچوں سے ٹیسٹ لیا جائے گا ، جان محمد مری نے مزید کہا کہ 50 بچیوں اور 50 بچوں کو ترجیح دی جائے گی جنکی عمریں 13 سے 16 سال کے درمیان ہونا لازمی ہے کیمپس کی جانب سے ایوننگ شفٹ میں شیڈول کے مطابق روزانہ پوائنٹ بس کے ذریعے پک اینڈ ڈراپ دیاجائےگا ،تقریب میں ادیب و رائٹر پونجراج کیسرانی، سماجی رہنما غلام مصطفیٰ کھوسہ ،جلال کوری، سردار بھیو، ننھیال مالہی، صحافی اتم سنگراسی، اسد علی بھرگڑی سمیت دیگر نے شرکت کی۔