منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہٰی ذاتی حیثیت میں طلب
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے مونس الہٰی کے ریڈ نوٹسز اور بیرون ملک سے گرفتاری سے متعلق جے آئی ٹی کو پیشرفت کے احکامات دئیے اور پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ریڈنوٹسزکی تعمیل کے لیے جے آئی ٹی معاملے کا تعاقب کرے، پراسیکیوٹر کے مطابق پرویز الہٰی تشویشناک بیمار نہیں ہیں۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق پرویز الہی دیگر تقریبات میں شرکت کررہے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتیاری ملزمان کی جائیداد قرقی پر رپورٹ جمع کروائے۔
عدالت مقدمہ پر مزید سماعت 28 نومبر کو کرے گی۔