پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا سے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی ہار گیا
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 15رنز سے شکست دے دی ۔ آسٹریلیا نے مقرررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 133رنز بنا سکی ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر مقرررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے جس میں اوپننگ پر آنے والے مییتھو اور جیک فریزر نے پاکستانی باولرز کی دھنائی شروع کر دی لیکن جیک فریزر 9 گیندوں پر 20 رنز بنا کر حارث روف کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ان کے بعد آنے والے جوش انگلیسز بھی حارث روف کی گیند کا نشانہ بنے اور صفر پر ہی پولین لوٹ گئے ۔ میتھیو 17 گیندوں پر 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔گلین میکسویل 21 مارکس سٹونس 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ٹم ڈیوڈ 18 رنز بنا کر حارث روف کی گیند کا نشانہ بنے اور پولین لوٹ گئے ۔زیویر بارٹلیٹ 5 رنز پر حارث روف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ سفیان آفریدی نے 2 اور عباس آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کی۔
جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو بلے باز شروع میں ہی لڑ کھڑا گئے۔ بابر اعظم 3، صاحبزادہ فرحان 5اور کپتان محمد رضوان 16رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔سلمان علی آغاز، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی اور سفیان مقیم بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ عثمان خان 52رنز بنا کر سر فہرست رہےجبکہ عرفان خان 36سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے سپینسر جانسن نے 5 جبکہ ایڈم زیمپا نے 2وکٹیں اور زیوئیر بارٹ لیٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔