دھندا و رسموگ کی صورتحال کب تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے؟ جانیے

دھندا و رسموگ کی صورتحال کب تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے؟ جانیے
دھندا و رسموگ کی صورتحال کب تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سموگ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ظہیر لیاقت نے صوبائی وزیر کو دھند اور سموگ کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھندا و رسموگ کی صورتحال آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب عوامی سطح پر سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلا رہا ہے۔ 

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں،احتیاطی تدابیر اختیار کر کے سموگ سے بچا جا سکتا ہے۔ حکومت پنجاب سموگ کی روک تھام کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے،عوام الناس سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔حکومت پنجاب سموگ کے خاتمے کیلئے لانگ ٹرم پالیسیز بنا رہی ہے۔