منی پور میں پھر ہنگامے
امپھال (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست منی پور میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پرتشدد ہنگامے 6 لاپتہ افراد میں سے 3 کی لاشیں ملنے کے بعد شروع ہوئے،ہنگاموں کے بعد شہر امپھال میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ 7 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔
"جنگ " کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا مظاہرین نے 2 وزراء اور 3 ارکان پالیمنٹ کے گھروں پر بھی دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے 3 افراد جن میں 2 بچے شامل تھے کے مبینہ قتل کے خلاف مختلف اضلاع میں مظاہرے کرتے ہوئے3 وزراء اور 6 ایم ایل ایز کے گھروں پر دھاوا بولا۔
بھارتی حکومت نے صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔