بانی پی ٹی آئی کیلیےامریکی کانگریس ارکان کے خط پرسینیٹر شیری رحما ن کا رد عمل آ گیا 

بانی پی ٹی آئی کیلیےامریکی کانگریس ارکان کے خط پرسینیٹر شیری رحما ن کا رد ...
 بانی پی ٹی آئی کیلیےامریکی کانگریس ارکان کے خط پرسینیٹر شیری رحما ن کا رد عمل آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی کانگریس ارکان کے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط  پرپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحما ن کا رد عمل آ گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق شیری رحمان نےامریکی کانگریس ارکان کے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں پر ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں واضح مداخلت ہے، دوسرے ملک کے سیاسی اور قانونی معاملات میں مداخلت بین الاقوامی اصولوں کےخلاف ہے۔  امریکی ارکان کانگریس کا صدر بائیڈن کو خط ’حقیقی آزادی‘ کے بیانیے کے تابوت میں ایک اور کیل ہے۔ پی ٹی آئی مسلسل اپنے بانی چیئرمین کی رہائی کےلیے غیر ملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے۔

"جنگ " کے مطابق شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی امریکا میں پاکستان کے خلاف لابنگ کی کوششیں بھی قابل مذمت ہیں، یہ وہی سیاسی جماعت ہے جو ماضی میں ’امریکی مداخلت‘ پر بیانیہ بناکر سیاست کرتی رہی ہے، تحریک انصاف کا اب خود ایسی مداخلت کا سہارا لینا دہرا معیار ہے۔

 شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ خط پاکستان کے سیاسی نظام اور عدلیہ کی خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے، خط خطرناک مثال بھی قائم کرتا ہے کہ کوئی ملک مداخلت کو جائز سمجھنے لگے۔