ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ کو ان دنوں مالی حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، رکاوٹیں اور ناکامیاں ملتی ہیں جیسے کسی نے جکڑ کر رکھ دیا ہو، آپ کو چاہئے کہ اپنا صدقہ لازمی دیں، نماز کی پابندی اور یا حئی یا قیوم کا ورد بھی لازمی کریں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں مبتلا تھے وہ اپنی نظر اُتاریں اور حقوق العباد کے حوالے سے آپ خاص طور پر اپنے معاملات چیک کریں ،توبہ کریں اور اپنی غلطیاں بھی ٹھیک کریں ۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
وارثتی امور کے حوالے سے ابھی رکاوٹیں اور دوسروں کی مخالفت تنگ کر رہی ہے۔ آپ کو ابھی صبر سے کام لینا ہو گا کسی طرح کا غصہ نہیں کرنا۔ بلکہ حکمت عملی اختیار کرنی ہے۔ مخالفین آپ کا کام بننے نہیں دیں گے ،خیال کریں مالی طور پر بھی اپنی حکمت عملی تبدیل کریں۔ اس طرح آپ کو فائدہ ہو گا۔ ایک سلسلہ بند ہو گیا تھا تو اب دوسرے کھل جائیں گے، اولاد پر گہری رکھنا ضروری بھی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جو بات بڑی آسان سمجھ رہے ہیں وہ اتنی بھی آسان نہیں ہے۔ ابھی مشکلات ہیں ۔آپ چونکہ پچھلے کافی دنوں سے فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ اس لئے یہ بات زیادہ بڑی لگ رہی ہے۔ نماز پر توجہ دیں یا نصیر یا ولی کا ورد دن میں 500بار کریں اور اپنے رزق کے معاملات چیک کریں کہ سب جائز ہیں کہ نہیں، جہاں غلطیاں ہوئی ہیں، اللہ سے توبہ کریں اور محنت کرنے پر خاص توجہ بھی دیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو کسی انجانی سی بندش کا سامنا ہے۔ آپ کو اس سے ہر صورت نکلنا ہے اگر آگے بڑھنا ہے تو اس کے لئے روحانی طور پر مضبوط ہوں اور کسی بھی طرح باوضو رہنے کی کوشش کیا کریں، خاص طور پر موبائل دیکھتے ہوئے اپنی نظروں کی حفاظت کریں، سورة بقرہ کی تلاوت کریں اور استغفراللہ کی تسبیح زبان سے جاری رکھا کریں، سارا دن آپ اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ بھی دیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
انجان لوگوں سے دور رکھیں خود کو اور دوسروں کی وجہ سے خود کو پریشانی میں نہ ڈالیں، اس وقت آپ کی توجہ اپنے روزگار پر ہونی چاہئے ،خوب دل لگا کر محنت کریں جائز طریقے سے، انشاءاللہ آنے والے دنوں میں آپ اپنی مالی مشکلات سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ،جو لوگ اپنی موجودہ جگہ کو تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں وہ اللہ کا نام لے کر کوشش کریں، ان کو اپنے مقصد میں کامیابی ملے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جس طرف سے تھوڑی سی خطرے کی بو آ رہی ہے، ان سے دور رہیں ،خیال رہے کہ مخالفین اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے وہ آپ کے لئے ابھی مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں، اس وقت آپ کی دلی مراد پوری ہو گی جو کسی کو حاصل کرنے کے حوالے سے ہو گی۔ بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد تیاری کر لیں، ان کے اسباب بن سکتے ہیں۔ اس وقت موجودہ کام میں بھی انشاءاللہ بہتری آ سکتی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
میزانی افراد کی صحت کا مسئلہ کافی دنوں سے تنگ کر رہا ہے اور اگر اسوقت خود پر توجہ نہیں دی گئی تو بات بڑھ سکتی ہے، اس لئے بیماری کو ابھی سے پکڑیں اور کھانے پینے کا پرہیز کریں، چہل قدمی بھی ضروری ہے جن لوگوں کو عرصہ دراز سے رشتے وغیرہ میں بندش کا سامنا تھا، وہ اب اس سے آزاد ہیں چاہے کسی عمر کو پہنچ چکے ہوں، انشاءاللہ جلد ان کی شادی کا سلسلہ بننے والا ہے ۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
عقرب والوں کے لئے سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ ان کی زبان قابو میں نہیں رہتی، دوسرا ان لوگوں نے اپنے دشمن بہت پیدا کئے ہوتے ہیں، اس لئے اکثر بندش میں ہی مبتلا رہتے ہیں ۔اب بھی ایسی ہی صورتحال ہے جس کی وجہ سے ان کو اپنے ہر کام میں رکاوٹوں کا سامنا ہے اور ذہنی و جسمانی تکلیف سے بھی گذر رہے ہیں۔ آپ یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ کی تسبیح 1000ہزار مرتبہ روزانہ کرنا شروع کر دیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی کا ایک روپے کا بھی اعتبار نہیں کرنا، اپنی عزت اپنے گھر اور اپنے مال کی حفاظت سب سے ضروری ہے ،خود ساری صورتحال پر نظر رکھیں اولاد والے اپنی اولاد کے حوالے سے بھی لاپروائی مت کریں۔ جو لوگ نہیں سمجھ سکتے ہیں، وہ نقصان اٹھانے کے لئے تیار ہو جائیں۔ آپ کے لئے ضروری ہے اپنے حالات پر نظر رکھیں اور اپنے دل کو بھی ہر ممکن اپنے قابو میں رکھیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ اللہ کی رضا پر راضی ہو جائیں کیونکہ ہونا وہی ہے جو اللہ نے چاہنا ہے، آپ کی اور میری کیا مرضی پھر کیوں نہ اپنے تمام معاملات کو اللہ کے حوالے کر کے خود سکون میں آ جائیں مگر ساتھ ساتھ اپنے تمام معاملات بھی ٹھیک رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس ہفتے آپ کو کافی بہتری مل سکتی ہے، اپنے ایک بڑے مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور جس کام میں مشکل آ رہی تھی، وہ اب آسان ہو جائے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
آپ جس بھی مسئلے میں مبتلا ہیں وہ کسی وقت بھی حل ہو جائے گا، ان دنوں مشتری 7سالوں کے بعد زائچے میں آ رہا ہے جس سے بے شمار فائدے حاصل ہوں گے اور آپ کی پریشانیاں بندش و دیگر اثرات سب ختم ہو جائیں گے جن لوگوں نے عرصہ دراز سے خوشی کا سامنا نہیں کیا تھا، اب وہ خوبصورت حالات کے لئے تیار ہو جائیں، من پسند جگہ رشتہ طے ہو سکتا ہے ، بڑی عمر کے لوگوں کی شادی کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک طرف سے کوئی ایسی خبر مل سکتی ہے جس سے بڑی پریشانی ختم ہو گی ۔آپ کی گھریلو مشکل کے بھی حل ہونے کا امکان ہے جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بھی قسم کی تبدیلی کی کوشش میں تھے، وہ خود کو اس طرف جانے کے لئے خود کو تیار کر لیں اور جن کے روزگار کا مسئلہ تھا، وہ بھی حل ہو رہا ہے جن کو نوکری میں خطرہ ہے ،یا وہ پریشان ہیں اللہ پاک ان کے لئے کوئی سلسلہ بنا دیں گے یہ ہفتہ بڑا شاندار ثابت ہو گا، انشاءاللہ

مزید :

لائف سٹائل -