ڈیرہ مراد جمالی جیل میں قیدیوں کا احتجاج، چھتوں پر چڑھ گئے، سامان جلا دیا

ڈیرہ مراد جمالی جیل میں قیدیوں کا احتجاج، چھتوں پر چڑھ گئے، سامان جلا دیا
ڈیرہ مراد جمالی جیل میں قیدیوں کا احتجاج، چھتوں پر چڑھ گئے، سامان جلا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ مراد جمالی (آئی این پی) ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں قیدی جیل انتظامیہ کے رویئے کے خلاف بپھر گئے۔ درجنوں قیدی بارکوں سے نکل کر چھتوں پر چھڑکرگئے۔ جیل انتظامیہ کے نامناسب رویئے کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا،قیدیوں نے ہلڑبازی کرکے اپنے سامان کو آگ لگا دی اور کہا جیل انتظامیہ نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو مزید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے‘ جیل انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے کئی گھنٹوں کے احتجاج کے بعد قیدیوں کو کنٹرول کر کے بارکوں میں واپس بند کر دیا۔