نیشنل پارٹی کا بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 101 کرنے کا مطالبہ

نیشنل پارٹی کا بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 101 کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر نیشنل پارٹی نے آئینی ترامیم کمیٹی میں بلوچستان اسمبلی کی نشستیں101 کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

روزنامہ جنگ کا اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق بتاناہے کہ نیشنل پارٹی کی تجویز کو بلوچستان عوامی پارٹی کی بھی حمایت حاصل ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان اسمبلی میں جنرل نشستیں 80 اور خواتین کی مخصوص نشستیں17 کی جائیں جبکہ اقلیتوں کیلئے 4 نشستیں مختص کی جائیں۔