نجی کالج سے متعلق پراپیگنڈا کرنے والاایک ملزم گرفتار،وزیراعلیٰ نے تصویر شیئر کردی

نجی کالج سے متعلق پراپیگنڈا کرنے والاایک ملزم گرفتار،وزیراعلیٰ نے تصویر ...
نجی کالج سے متعلق پراپیگنڈا کرنے والاایک ملزم گرفتار،وزیراعلیٰ نے تصویر شیئر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرفتار نوجوان کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ان عناصر نے معصوم لڑکی پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طلبہ کو مشتعل کرنے والے گرفتار لڑکے کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازش اور جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ بننے والے کو نہیں چھوڑیں گے، ان عناصر نے معصوم لڑکی پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اس الزام سے معصوم لڑکی اور اس کے اہلخانہ کو شدید ذہنی اذیت برداشت کرنا پڑی۔