سعودی عرب:گھر میں نسوار بناکربیچنے والے غیرملکی گرفتار،217کلوضبط

سعودی عرب:گھر میں نسوار بناکربیچنے والے غیرملکی گرفتار،217کلوضبط
سعودی عرب:گھر میں نسوار بناکربیچنے والے غیرملکی گرفتار،217کلوضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں  حکام نے  چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر قائم نسوار کےکارخانےکو سیل کردیا اور  بھاری مقدار میں نسوار  ضبط کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے غیر قانونی طور پر قائم کارخانے پر چھاپہ مارا، اس دوران 217 کلو نسوار ضبط کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق چھاپےکے دوران متعدد غیرملکیوں کو پکڑلیا گیا، ان افراد نے اپنی رہائش گاہ کو نسوار بنانےکا کارخانہ بنا رکھا تھا جب کہ وہاں نسوار کے علاوہ شیشہ فلیور بھی تیار کیے جارہے تھے۔

حکام کے مطابق ضبط شدہ نسوار کو تلف کردیا گیا ہے اور غیر ملکیوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔