پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج ، موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ نکل گیا
میر پور خاص (ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا، میرپور خاص میں شہریوں نے منفرد احتجاج کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو چارپائی پر ڈال کر علامتی جنازہ نکالا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر کے شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا، موٹر سائیکل کو کفن پہنا کر علامتی جنازہ نکال دیا۔سجاول میں بھی شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے لگائے اور موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ نکالا۔
ملتان میں تاجروں نے فیضی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔تاجروں کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بجلی کے بلوں نے کاروبار ٹھپ کر دیا ہے، حکومت ہر طرف سے تاجروں کو نچوڑ رہی ہے۔
موٹر سائیکل کا جنازہ، پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے۔#PetrolDieselPrice #bobo pic.twitter.com/z1QJoA33Xr
— Liaquat Ali | ملڪ | (@Liaquatmalick) September 16, 2023