اداکار ابوالحسن بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ، شادی اور ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

اداکار ابوالحسن بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ، شادی اور ولیمے کی تصاویر بھی ...
 اداکار ابوالحسن بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ، شادی اور ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں
سورس: Instagram/iabulhasan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)  شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ابوالحسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اداکار کی شادی اور ولیمے کی تقریب سے مختلف خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے نکاح اور مہندی کی یاد گار تصاویر شیئر کی ہیں۔

سندس انوار نامی لڑکی سے اداکار نے چند دن قبل ہونے والے نکاح کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔نکاح کی مناسبت سے اداکار اور ان کی دلہنیا نے سفید جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ ایک اور انسٹا پوسٹ میں انہوں نے مہندی کی تقریب سے چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر نکاح کا اعلان اور شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

تفریح -