خیرپورکےسول ہسپتال میں لاوارث لاشوں کی ویڈیو وائرل 

خیرپورکےسول ہسپتال میں لاوارث لاشوں کی ویڈیو وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ہسپتال خیرپور کے مردہ خانے میں 2 لاوارث لاشوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایم ایس سول ہسپتال خیر پورنے تصدیق کی کہ ہسپتال کے مردہ خانے میں 2 لاوارث لاشیں کئی ماہ سے موجود ہیں۔ہسپتال کے مردہ خانے کا کولنگ سسٹم مکمل طور پر فعال ہے، پولیس کو بتانے کے باوجود بھی لاشوں کو دفنایا نہیں گیا، لاشوں کو مردہ خانے میں 5 روز سے زیادہ دن تک نہیں رکھا جاسکتا۔

محکمہ صحت سندھ نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا، ترجمان کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی ہے، مردہ خانے کے اے سی میں خرابی تھی، جسے 2 دن میں ٹھیک کردیا گیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سول ہسپتال خیرپور کے مردہ خانے میں دونوں لاوارث لاشیں 3 ماہ سے موجود ہیں۔