”میں عمرے کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام گئی تو وہاں پر مجھے ۔۔۔“بھارتی اداکارہ صوفیہ حیات نے انتہائی شرمناک الزام لگا دیا ،ہر مسلمان دنگ رہ گیا

”میں عمرے کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام گئی تو وہاں پر مجھے ۔۔۔“بھارتی ...
”میں عمرے کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام گئی تو وہاں پر مجھے ۔۔۔“بھارتی اداکارہ صوفیہ حیات نے انتہائی شرمناک الزام لگا دیا ،ہر مسلمان دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی معروف ٹی وی شو بگ باس سے شہرت پانیوالی متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات جو کہ اپنے متنازعہ کاموں کی وجہ سے آئے دنوں میڈیا زینت بنی رہتی ہیں،کچھ عرصہ قبل صوفیہ حیات نے اپنے آپ کو راہبہ کو طور پر متعارف کرانا شروع کردیا تھا۔بھارتی اداکارہ نے ایک بار پھر شہ سرخیوں میں جگہ بنالی ہے اور اب کی بار ادکارہ نے اپنے منگیتر کے ساتھ مکہ مکرمہ بنائی گئی تصاویر اور پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات نے اپنے پیغام میں الزام عائد کیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران ایک مرد نے مجھے جنسی طور پر حراساں کیا ،اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میں دوسرے عمرے کی ادائیگی کے موقع پر مکہ میں موجود تھی اور جب میں وہاں پر موجود سیاہ رنگ کے مقدس پتھر کو چھونے کی کوشش کررہی تھی تو ایک آدمی نے مجھے پتھر چھونے سے زبردستی روک دیا اور مجھے زور سے پکڑ کر پیچھے کو کھینچ کر وہاں سے ہٹادیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب وہ سیاہ پتھر کو چھونے سے ایک میٹر کی دوری پر تھی تو اس آدمی نے مجھے اتنے زور سے پکڑا کہ میری سانس رک گئی۔اس سے قبل اداکارہ صوفیہ حیات نے اپنے منگیتر کے ساتھ خانہ کعبہ کے اندر متنازعہ تصاویر بھی شیئر کی۔

ویڈیو دیکھئے

مزید :

تفریح -