یہ بھی بتلا دیں 

یہ بھی بتلا دیں 
یہ بھی بتلا دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

     عید آئی اور گزر بھی گئی  اور عید کے ایام پر امن گزرے اور یقینا کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور یقینا عید پہ امن قائم رکھنے پہ پاک فوج اور پاک پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جا نا چاہیے اور یہ بھی بتلا دیں کہ عید سے قبل ماہ رمضان میں وفاقی دارالحکومت جانے کا اتفاق ہوا اور وفاقی دارالحکومت میں ہمیں یہ دیکھ کے حیرانی ہوئی کہ جگہ جگہ پولیس ناکے موجود ہیں اس سے قبل جناب شیخ رشید صاحب جب وزیر تھے تو انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں جگہ جگہ لگائے جانے والے ناکوں کو ختم کر دیا تھا اور سب سے حیرانی کی بات تھی کہ شہر اقتدار میں جگہ جگہ ناکے ہونے کے باوجود بھی  شہر اقتدار میں جرائم کی بھرمار ہے۔  وفاقی دارالحکومت میں ہمارے پیارے بھائی خرم ملک جو مقامی ٹی وی کے ساتھ وابستہ ہیں نے بھی اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کی جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جرائم  میں خطرناک  حد تک اضافہ ہو ا ہے اور روزانہ جرائم کی تعداد میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے اور یقینا ملک بھر میں جرائم کی بھرمار ہے اور کچھ روز قبل کراچی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی سوشل میڈیا پہ جس میں شہریوں نے ڈاکو کو گولی مار کے ہلاک کر دیا۔یقینا یہ بات بھی باعث تشویش ہے کہ ملک بھر میں پولیس جرائم کی شرح پہ قابو پانے میں ناکام ہے اور ڈکیتوں کے ہاتھوں ستائے عوام موقع پہ ہی ڈاکوؤں کو سزا دینے کے لئے تیار ہیں اور سندھ میں بھی کچے کے ڈاکوؤں نے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے ۔کچے کے ڈاکوؤں سے بھی نجات ضروری ہے تو دوستوں ہم بات کر رہے تھے شہر اقتدار کی اور شہر اقتدار میں بڑھتے ہوئے جرائم کی تو یقینا یہ لمحہ فکریہ ہے شہر اقتدار کے اعلیٰ حکام کے لئے یقینا وفاقی دارالحکومت  میں جرائم کی روک تھام کے لئے موثر اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہر اقتدار کے باسیوں کو سکھ کا سانس آئے۔جی دوستو اب بات کرتے ہیں بجلی کی اور بجلی چوری کرنے والوں کی تو وزیر داخلہ جناب محسن نقوی نے برملا کہا ہے کہ لیسکو  اہلکاروں کی طرف سے عوام کو بجلی کے زائد بل بھجوائے گئے جو کہ یقینا انتہائی تشویش ناک خبر ہے پہلے ہی عوام کو مہنگی بجلی دی جا رہی ہے اور سونے پہ سہاگہ عوام کو بجلی کے حقیقی بلوں سے زائد بل بھیجے جا رہے ہیں جو کہ عوام کے ساتھ یقینا زیادتی ہے اور عوام کو ڈکیتوں کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں اور بجلی کے زائد بل بھیجنے والوں سے بھی نجات دلوائی جائے تاکہ پاکستانی عوام سچے دل سے حکومت کی ترقی و کامیابی کے لئے دعا کر سکے تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -