بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے  انتخاب کیلئے پولنگ کل ہو گی

بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے  انتخاب کیلئے پولنگ کل ہو گی
بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے  انتخاب کیلئے پولنگ کل ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان اسملبی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کل عمل میں لایا جائے گا،مخلوط پارلیمانی گروپ نے جام کمال اور اپوزیشن نے یونس عزیز کو نامزد کر دیا۔   

نجی ٹی وی چینل’’ سما نیوز ‘‘ کے مطابق بی اے پی اور اتحادیوں کی جانب سے جام کمال نے سیکرٹری اسمبلی کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جمہوری عمل بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے ،جبکہ ایم ایم اے اوربی این پی مینگل کی جانب سے یونس عزیز زہری  نے وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات جمع کرا دیے ۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے،جس میں انسٹھ ممبران اسمبلی نئے قائد ایوان کا انتخاب کریں گے۔