ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی کا پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک نے پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ متعارف کروادیا۔
شپنگ کمپنی مارسک اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان رواں ماہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے جس کے بعد ڈنمارک کی شپنگ کمپنی مارسک 2 سال میں پاکستان میں بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر میں پروسیسنگ پلانٹس، فشریز سیڈزاور فیڈ پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے ، سمندری برآمدات کے لئے پروسیسنگ پلانٹس بنانے کے لئے زمین فراہم کریں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت بحری امور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے اورکاروباری برادری کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا، ایس آئی ایف سی کا یہ اقدام پاکستان کے بحری اور ٹرانسپورٹ شعبے میں پیش رفت کا عکاس ہے۔