لاہور میں فورم آف امبڈسمن کا 30ویں اجلاس، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی شرکت
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت میں فورم آف امبڈسمن کا 30واں اجلاس منعقد ہوا ۔
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے لاہور میں فورم آف امبڈسمن کے 30ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں دیگر محتسب صاحبان نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت کے ایڈوائزر عرفان قادر بھی تقریب میں موجود تھے۔
وفاقی محتسب نے تقریب سے خطاب میں فورم آف امبڈسمن کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ۔