زینب کیس ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 96گھنٹوں میں ٹرائل مکمل ،فیصلہ آج سنایا جائیگا

زینب کیس ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 96گھنٹوں میں ٹرائل مکمل ،فیصلہ آج سنایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت زینب سمیت 8کمسن بچیوں کی بے حرمتی اور قتل کرنیوالے ملزم عمران علی کے کیس کا فیصلہ آج 17فروری کوکوٹ لکھپت جیل میں سنائے گی ۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قتل کے مرکزی ملزم کا 4روز یعنی 96گھنٹوں میں ٹرائل مکمل کرلیا گیا ،ملزم نے جرم کا اعتراف کرکے اپنا دفاع کیلئے کسی بھی قسم کا ثبوت پیش کرنے سے انکار کردیا ،ملزم نے کہا کہ اس نے ننھی بچیوں پر بہت ظلم کیا معافی کے لائق بھی نہیں ،ملزم کے اعترافی بیان کے باوجود پراسکیوشن کی جانب سے سائنٹیفک ثبوتوں کو شہادت کے طور پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
زینب کیس

مزید :

صفحہ اول -