”یہ ہے میری گرل فرینڈ اور میرا پیار۔۔۔“ رشبھ پنت نے تصویر شیئر کی تو ہر کوئی دیکھتا رہ گیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نے پہلی مرتبہ اپنی ’گرل فرینڈ اور زندگی کے پیار‘ کی تصویر شیئر کردی ہے اور ہر کوئی دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے میں مصروف ہے۔
رشبھ پنت نے اپنی گرل فرینڈ ’ایشا نیگی‘ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میں تمہیں بس خوش رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ تم ہی میری خوشی کی سب سے بڑی وجہ ہو۔“
View this post on InstagramI just want to make you happy because you are the reason I am so happy ❤️
ایشاءنیگی نے بھی یہی تصویر اپنے اکاﺅنٹ پر شیئر کی اور لکھا ”میری جان، میرا ہمسفر، میرا سب سے بہترین دوست اور میری زندگی کا پیار۔۔۔“