چین کی ٹیک کمپنی ہواوے پر امریکی پابندیوں کی سخت مخالفت

چین کی ٹیک کمپنی ہواوے پر امریکی پابندیوں کی سخت مخالفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طبیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے چین کی بڑی ٹیک کمپنی ہواوے کو نشانہ بناتے ہوئے برآمدات کی نئی پالیسی کی چین شدید مخالفت کرتاہے۔امریکہ کے محکمہ تجارت نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ یہ ہواوے کی جانب سے سیمی کنڈ کٹر کے حصول پر نئی پابندیاں لگائے گا۔ترجمان کے مطابق امریکہ نے قومی سکیورٹی اور برآمدات پر قابو پانے کے نام پر مخصوص غیر ملکی کمپنیوں کو مستقل طور پر دبانے اور انہیں قابو کرنے کیلئے ریاستی طاقت کا استعمال کیاہے،یہ مارکیٹ کے اصولوں اور شفاف مقابلے کی خلاف ورزی ہے،بنیادی بین الاقوامی معیشت اور تجارتی اصولوں کو نظرانداز کرنا ہے اور بین الاقوامی صنعتی اور سپلائی چینز کی سکیورٹی کو شدید خطرہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس فیصلہ سے نہ صرف چین اور امریکہ کی صنعتوں بلکہ دیگر ممالک کے کاروباری اداروں کے مفادات بھی متاثر ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکہ پر زور دیاہے کہ وہ فوری طور پر ایسے اقدامات ختم کرے اور کاروباری اداروں کے درمیان تعاون اورمعمول کے مطابق تجارت کیلئے حالات پیدا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی کمپنیوں کے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -