لاہور میں وکیل قتل‘ پنجاب بار کونسل  کی کال پر آج صوبہ بھر میں ہڑتال

      لاہور میں وکیل قتل‘ پنجاب بار کونسل  کی کال پر آج صوبہ بھر میں ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خبر نگارخصو صی)پنجاب بار کونسل نے لاہور میں وکیل کے قتل پر آج (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)


صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ اس سلسلے میں وائس چیئرمین پنجاب شاہ نواز اسماعیل کے مطابق لاہور میں ملک دلاور حسین ایڈووکیٹ کے قتل پر وکلاء آج صوبہ بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ وائس چئیرمین نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ مقتول کے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کے وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور پنجاب بھر میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے کیونکہ حکومت وکلاء کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس پر احتجاج کرنے کے ساتھ قاتلوں کی فوری گرفتار اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا جائے گا۔َ