پی پی 228 لودھراں، آزاد امیدوار کامیاب، (ن) لیگ تیسرے نمبر پر

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے حلقہ 228 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق پی پی 228 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوچکے ہیں۔ یہاں آزاد امیدوار رفیع الدین بخاری نے 45ہزار 20 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کیپٹن (ر) عزت جاوید 38 ہزار 338 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جب کہ مسلم لیگ( ن) کے امیدوار نذیر احمد بلوچ 34 ہزار 929 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
PP228 Lodhran Final Result
— PTI Politics. (@PTIPoliticsss) July 17, 2022
IND 45,020
PTI 38,338
PMLN 34,929
PTI's Captain (r) Izzat Jawed fought a great election within one month only! pic.twitter.com/HjH4B5VPsx