رات کو خود بخود کھڑکی کھلنے پر آدمی نے گھر میں کیمرا لگادیا، اگلے دن دیکھا تو ایسا منظر کہ ہوش اڑ گئے

رات کو خود بخود کھڑکی کھلنے پر آدمی نے گھر میں کیمرا لگادیا، اگلے دن دیکھا تو ...
رات کو خود بخود کھڑکی کھلنے پر آدمی نے گھر میں کیمرا لگادیا، اگلے دن دیکھا تو ایسا منظر کہ ہوش اڑ گئے
سورس: TikTok

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوت پریت کے وجود پر کچھ لوگ یقین رکھتے ہیں اور کچھ انہیں محض واہمہ قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں برطانیہ سے ایک آدمی نے اپنے گھر کی ایسی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کر دی کہ بھوت پریت پر یقین رکھنے والے خوفزدہ رہ گئے جبکہ دوسرے گروپ کے لوگوں نے اس آدمی کا ٹھٹھہ لگانا شروع کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص کے بیڈروم کی کھڑکی رات کو خود بخود کھل جاتی تھی۔ چنانچہ اس نے کھڑکی کھلنے کا سبب معلوم کرنے کے لیے ایک رات کیمرا نصب کر دیا۔
اگلی صبح اس آدمی نے ویڈیو میں دیکھا کہ کھڑکی خود بخود کبھی کھلتی اور کبھی بند ہو جاتی ہے اور ایک بار کھڑکی پوری کھلی اور پھر بند نہیں ہوئی۔ ٹک ٹاک اکاؤنٹ @travelchannelپر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 7لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔کمنٹس میں اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ کھڑکی ہوا سے کھلتی اور بند ہوتی ہے اور یہ آدمی سمجھ رہا ہے کہ اس کے کمرے میں بھوت رہتے ہیں۔ ایک صارف نے آدمی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ”تمہارے کمرے میں رہنے والے بھوت کو گرمی لگتی ہے اور وہ ہوا کے لیے کھڑکی کھولتا ہے۔“