وفاق المدارس العربیہ کا مشترکہ اجلاس ، ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر اور قاری حنیف جالندھری کو ایک بار پھر بڑی ذمہ داری مل گئی 

 وفاق المدارس العربیہ کا مشترکہ اجلاس ، ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر اور قاری حنیف ...
 وفاق المدارس العربیہ کا مشترکہ اجلاس ، ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر اور قاری حنیف جالندھری کو ایک بار پھر بڑی ذمہ داری مل گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ،مجلس شوریٰ اور مجلس عمومی کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں،ملک بھر سے تقریبا 1300کے بھگ علماء ومشائخ اور منتخب دینی مدارس کے مہتممین کی شرکت،مفتی محمد تقی عثمانی کی تجویز پر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر کو ایک مرتبہ پھربلامقابلہ صدر اور مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ،اجلاس میں موجود تمام اراکین نے پہلے ہاتھ فضا میں بلند کرکے اور بعدازاں کھڑے ہوکر صدر وفاق اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،علماء کرام کی طرف سے وفاق المدارس کے اتحاد و یکجہتی کو ہرقیمت پر برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار،اجلاس کے شرکاءنے دستور کی بعض دفعات میں ترمیم کی بھی اتفاق رائے سے منظوری دی،وفاق المدارس کے لیے سرپرستوں،چار نائب صدور،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ناظم نشر واشاعت کا بھی تقرر کیا جائے گا،مجلس عاملہ،صوباءناظمین،ضلعی مسوولین کا از سرنوتعین کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ،مجلس شوری اور مجلس عمومی کا مشترکہ اجلاس دارالعلوم زکریا ترنول اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک بھر سے 1300سے زائد علما ومشائخ اور منتخب دینی مدارس کے مہتممین نے شرکت کی،اجلاس مولانا انوار الحق نائب صدر اول وفاق المدارس کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان امیر جمعیت علمائے اسلام،مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا محمد حنیف جالندھری ،مولانا عبیداللہ خالد مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی،مولانا مفتی سید مختار الدین شاہ،مولانا صاحبزادہ خلیل احمد،مولانا فضل الرحیم مہتمم جامعہ جامعہ اشرفیہ لاہور،مولانامحمدقاسم دارالعلوم عربیہ شیرگڑھ سابق ایم این اے،مولانا مفتی محمد طیب مہتمم جامعہ امدادیہ فیصل آباد، مولانا صاحبزادہ سعیدسکندر جامعہ بنوری ٹاون کراچی ، مولانا قاضی عبدالرشید صاحب ناظم وفاق المدارس پنجاب،مولانا امداد اللہ ناظم وفاق المدارس سندھ، مولانا حسین احمد ناظم وفاق المدارس خیبرپختونخواہ، مولانا صلاح الدین ایم این اے ناظم وفاق المدارس بلوچستان،مولانا سعید یوسف،آذادکشمیر ، مولانا قاضی نثار گلگت بلتستان،مولانا اشرف علی جمعیت اشاعت التوحید والسنہ، مولانا قاضی مطیع اللہ آغا، مولانا اصلاح الدین حقانی، مولانا ظفر احمد قاسم ،مولانا عطاء الرحمٰن ،مولانا ارشاد احمد،مولانا عبدالقدوس،مفتی خالدمحمود،مولانا محب اللہ، مولانا مفتی طاہر مسعود صاحب،مولانا زبیر اشرف عثمانی، مولانا قاری احمدمیاں تھانوی،مولانا فیض محمد،مولانامفتی محمد انور ایم این اے،مولانا قاری یاسین،مولانا مفتی محمودالحسن مسعودی ،مولاناعبدالستارجامعہ بیت السلام،قاری محمد عثمان ، مولانا زبیراحمدصدیقی ،مولانا قاری عتیق الرحمن ،مولانا عزیز الرحمن ثانی،سید عطاء المنان شاہ بخاری، مولانا قاری عبدالرشید شہدادپور سندھ،مولانا زاہدقاسمی ، مولانامسرورنواز جھنگوی ، مولانا طلحہ رحمانی،ڈاکٹر نصیر الدین کراچی اوردیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر علماء کرام نے مولانا مفتی عتیق الرحمن اور مولانا مفتی اویس عزیز سمیت دارالعلوم زکریا کے جملہ اساتذہ و کارکنان اور اسلام آباد راولپنڈی کے علماء کرام اور اہل مدارس کا حسن انتظام پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

قومی -