ایئر پورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ

ایئر پورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ
ایئر پورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تربت (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گردوں کی جانب سے تربت ایئرپورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملے میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔