پی ٹی آئی کی طرف سے چیئرنگ کراس پر حفاظتی ماسک تقسیم

  پی ٹی آئی کی طرف سے چیئرنگ کراس پر حفاظتی ماسک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے چیئرنگ کراس پر ترجمان پنجاب حکومت و وائس چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل ناصر سلمان، مشیر تاجران سنٹرل پنجاب ملک امانت علی کے ہمراہ عوام میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ماسک تقسیم کئے۔ اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کرونا وائرس کی آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے،گھبرانے سے نہیں حکمت عملی سے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا، نوجوانوں کو قوم کے لئے خدمات سرانجام دینی چاہئیں،کرونا کے خلا ف جنگ ہم سب نے مل کر جیتنی ہے، ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے، ہسپتالوں میں آئسولیشن روم قائم کردیے گئے ہیں، پوری ہوشمندی سے بہادر اور سمجھدار قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، پانچ وقت کی نماز، وضو و صفائی سے کرونا وائرس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، چھ سال سے کم اور بوڑھوں کے لئے خطرہ ہے نوجوانوں کے لئے نہیں،پاک فوج کی طرح ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کا کرونا وائرس کے خلاف جنگ کسی جہاد سے کم نہیں ہے، ڈاکٹر ز، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسوں سے گزارش کروں گاکہ وہ عوام کو تسلی دیں اور وباکو آزمائش سمجھیں، باربار ہاتھ دھوئیں، سینیٹائزر کا استعمال کریں اور اپنے ہاتھوں کو منہ پر نہ لگائیں، بچوں اور بزرگوں کو محفوظ بنانا ہم سب سے کی ذمہ داری ہے،پی ٹی آئی کے لاکھوں عہدیدارن اور کارکنوں کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف عوام کے ہم قدم چلیں اور بازار سے ماسک لے کر عوام میں تقسیم کر کے آگاہی دیں۔انہوں نے کہاکہ حدیث کے مطابق طہارت، صفائی اورپاکی نصف ایمان ہے، طہارت میں یہ بات واضح ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، جہاں جہاں زیادہ لوگ جمع ہونگے وہاں اس کا پھیلاؤ زیادہ ہو سکتاہے