کوئٹہ میں فائرنگ، معروف عالم دین عبدالباقی نورزئی شہید ہوگئے

کوئٹہ میں فائرنگ، معروف عالم دین عبدالباقی نورزئی شہید ہوگئے
کوئٹہ میں فائرنگ، معروف عالم دین عبدالباقی نورزئی شہید ہوگئے
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز  کے مطابق زخمی مفتی عبدالباقی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رمضان المبارک میں شہید ہوگئے جس کے بعد   جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مفتی عبدالباقی کو مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔