تنقید کے بعد صحیفہ جبار نے ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی

تنقید کے بعد صحیفہ جبار نے ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی
تنقید کے بعد صحیفہ جبار نے ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی
سورس: Instagram/saheefajabbarkhattak

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی ا ین پی) ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد اپنی ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

صحیفہ جبار نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردہ مختصر ویڈیو میں اپنی ملازمہ کو بتایا کہ بعض لوگ یہ بھی کہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی ملازمہ کو فضول میں پیسے دیے، انہیں نہیں دینے چاہیے تھے۔مختصر ویڈیو میں صحیفہ جبار کے ہمراہ ملازمہ خوشی سے بتاتی ہیں کہ اداکارہ انہیں بہن کی طرح سمجھتی ہیں، اس لیے ہی انہوں نے انہیں اتنے پیسے دیے۔

اداکارہ کی ملازمہ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے دیے گئے پیسے ختم ہونے پر اداکارہ کا کیا قصور ہے؟ آپ لوگوں کو تو خوش ہونا چاہیے کہ وہ اپنی ملازمائوں کی مدد کرتی ہیں۔ویڈیو میں ملازمہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ صحیفہ جبار پر تنقید نہ کریں، ان کا کوئی قصور نہیں، انہوں نے تو پیسے دیے تھے، وہ بہنوں کی طرح ان کا خیال کرتی ہیں۔

مزید :

تفریح -