اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت،سپریم کورٹ کا پیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے رپورٹ10 روز میں پیش کرنے کا حکم

اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت،سپریم کورٹ کا ...
اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت،سپریم کورٹ کا پیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے رپورٹ10 روز میں پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخودنوٹس کیس میں 10 دنوں میں پیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اورنج ٹرین سمیت میگا منصوبوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی،ٹھیکیدار کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیسے نہ ملنے کی وجہ سے اورنج لائن پر کام بند ہے، اگر بروقت ادائیگی نہ ہوئی تو منصوبے کی لاگت مزید بڑھ جائے گی ، نعیم بخاری نے کہا کہ منصوبہ مکمل کر کے ہی جائیں گے اگر ادائیگی ہوئی تو کام شروع ہوجائے گا،چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیکیداروں کیلئے پیسا خون کی حیثیت رکھتا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ تمام فریقین سے مذاکرات ہو رہے جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 10 دنوں میں پیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔