ٹیلی ویژن پر آنیوالے اشتہارات اس اندازفکر کو تسکین اور تقویت پہنچاتے ہیں کہ آپ کو دوسروں کی خواہش اورمرضی کے مطابق عمل کرنا چاہیے

 ٹیلی ویژن پر آنیوالے اشتہارات اس اندازفکر کو تسکین اور تقویت پہنچاتے ہیں کہ ...
 ٹیلی ویژن پر آنیوالے اشتہارات اس اندازفکر کو تسکین اور تقویت پہنچاتے ہیں کہ آپ کو دوسروں کی خواہش اورمرضی کے مطابق عمل کرنا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر 
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:51
علاو ہ ازیں ٹیلی ویژن پر آنے والے اشتہارات، آپ کے اس اندازفکر کو تسکین اور تقویت پہنچاتے ہیں کہ آپ کو دوسروں کی خواہش اورمرضی کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔ ان میں سے اکثر اشتہارات صنعت کاروں کی طرف سے اپنی مصنوعات استعمال کرنے کی کوشش ہوتی ہے اور اس نظرئیے کو تقویت پہنچاتے ہیں کہ دوسرے لوگوں کا نظریہ اور اندازفکر آپ کے نظرئیے اور طرزعمل سے بہت ہی بہتر ہے۔
آپ کے گھر آتے ہوئے2 دوستوں کے درمیان ہونے والی گفتگو پر غور کریں:
پہلا دوست: (ہوا میں سے کچھ سونگھتے ہوئے) نہایت ہی مایوسانہ لہجے میں ”پیارے گزشتہ رات تلی ہوئی مچھلی!“
دوسرا دوست: ”(اسی طرح مایوسانہ اور افسردہ لہجے میں): میں دیکھ رہا ہوں کہ جارج ابھی تک سگریٹ پی رہا ہو گا۔“
آپ: بہت افسردہ دکھائی دے رہے ہیں جیسے آپ کا دل زخمی ہو کیونکہ دونوں دوست آپ کے گھر میں بیٹھے دونوں طرح کی خوشبو اور بو کے متعلق نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
نفسیاتی پیغام: جو لوگ آپ کے متعلق سوچتے ہیں، وہ اس سے کہیں زیادہ اہم ہے جو آپ اپنے متعلق سوچتے ہیں لہٰذا اگر آپ اپنے دوستوں کو خوش نہیں کرتے تو پھر لازمی طور پر آپ کمتر اور گھٹیا محسوس کرتے ہیں ……
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل دو مناظرملاخطہ فرمایئے اورپھر ان میں پوشیدہ پیغامات کو سمجھیے۔
1:مچھلی کھانے کی ایک دعوت کے دوران ایک خاتون بیرہ ایک مہمان کے گلے میں بب (گلے میں باندھنے والا کپڑا تاکہ کھانا کپڑوں پر نہ گر سکے) باندھ رہی ہے کیونکہ اس دعوت میں اپنے گلے میں بب باندھنا ضروری ہے۔ اس مہمان کی بیوی اس خاتون بیرے کی طرف سے توجہ نہ حاصل کر سکنے کے باعث شرم سے پانی پانی ہوتی جا رہی ہے۔
2:    ایک خاتون یہ سوچ سوچ کر خو ف کے مارے سمٹی جا رہی ہے کہ اس کے دوست اس کی تھیلے نما پتلون کے متعلق کیا سوچیں گے کہ یعنی کہ جب وہ کھڑی ہو گی تو وہ میرے متعلق بہت ہی برا سمجھیں گے۔ اس لیے مجھے ان کی خوشامد اور چاپلوسی کرنا چاہیے تاکہ وہ میرے متعلق صحیح محسوس کریں۔
3:منہ کی بدبو دور کرنے، ٹوتھ پیسٹ اور مختلف اقسام کی خوشبویات کے اشتہارات ان نفسیاتی پیغامات سے بھرپور ہوتے ہیں کہ آپ کو ان مصنوعات کے تیارکنندگان کی مرضی اور خواہش کے مطابق عمل کرنا چاہیے اور ان کی مصنوعات خرید لینی چاہئیں۔ اشتہارات دینے والے اس قسم کی چالبازیاں کیوں اختیار کرتے ہیں؟ یہ لوگ اس لیے یہ چالبازیاں اختیار کرتے ہیں کیونکہ انہیں علم ہے کہ یہ چالبازیاں کارآمد ثابت ہوں گی، پھر وہ اپنی مصنوعات فروخت کر دیتے ہیں۔ انہیں یہ علم ہوتا ہے کہ لوگ ان کے اشتہارات کو ماننے اور قبول کرنے کی ضرورت میں مبتلا ہیں اور یہ مشتہرین لوگوں کی اس ”ضرورت“ سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -