ہنگو میں سکول وین کھائی میں جا گری ، استاد سمیت 22بچے زخمی

ہنگو میں سکول وین کھائی میں جا گری ، استاد سمیت 22بچے زخمی
ہنگو میں سکول وین کھائی میں جا گری ، استاد سمیت 22بچے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہنگو کے علاقے رئیسان میں بچوں کی سکول وین کھائی میں گرنے سےاستار سمیت 22طالب علم زخمی ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکول وین بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، وین میں تیس سے زائد بچے موجود تھے جن میں سے 22زخمی ہیں جنہیں نکال کر طبی امداد کیلئےتحصیل ہیڈ کوارٹرز  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پاکستان کی نامور اداکارہ کو لوٹ لیا گیا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول وین کو حادثہ شاہو خیل موڑ پر پیش آیا تاہم مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو وین سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور گاڑی کو باہر نکالنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کر لی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں سولہ بچے زخمی ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ، حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا ۔

مزید :

ہنگو -