سندھ میں کورونا کی شدت میں اضافہ ،موذی مرض سے پانچ افراد جاں بحق 

سندھ میں کورونا کی شدت میں اضافہ ،موذی مرض سے پانچ افراد جاں بحق 
سندھ میں کورونا کی شدت میں اضافہ ،موذی مرض سے پانچ افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں عالمی موذی مرض کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت بڑھتی جا رہی ہے اور  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے 9 ہزار 94 ٹیسٹوں میں سے 2سو 39 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے باعث مزید پانچ افراد انتقال کر گئے ہیں جس سے صوبے میں   اموات کی مجموعی تعداد 2579ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ  نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ وائرس سے مزید 5 مریض انتقال  کرگئے  اور 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 180  مریض صحت ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9094نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید239 نئے کیسز سامنے آئےجوکہ  تشخیص کی شرح کا 2.6 فیصد ہے، کورونا وائرس سے مزید5مریض انتقال کرگئے جس سے  اموات کی مجموعی تعداد 2579ہوگئی ہے جوکہ 1.8 فیصد اموات کی شرح بنتی ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 15 لاکھ 28 ہزار 228نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور ایک لاکھ اکتالیس ہزار سات سو  13 کیسز سامنے آ چکے ہیں جو کہ صوبے میں تشخیص کا 9.3 فیصد بنتا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید180مریض صحت ہو چکے ہیں اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی  تعداد 134674 ہوچکی ہے جوکہ 95 فیصد بحالی کی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت4460مریض زیر علاج ہیں  جن میں سے 4219گھروں میں،5آئسولیشن سینٹر ز میں  اور236مختلف ہسپتالوں میں ہیں،159 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 17  مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 239  نئے کیسز میں سے163  کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی 70،ضلع جنوبی50،  کورنگی 17،  ضلع وسطی 13،  ملیر 8، ضلع غربی میں سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں، اسی طرح حیدرآباد 6،قمبر4، خیرپور3،  مٹیاری 3،سکھر 3،  سجاول 2، میرپور خاص2، دادو 2، گھوٹکی 1، جامشورو1،لاڑکانہ 1، نوشہروفیروز1، شہید بے نظیر آباد 1، شکار پور1، ٹنڈو محمد خان میں سے  1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے  عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔