پنجاب میں سب سے زیادہ بجلی چوری قصور میں ہوتی ہے،ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن

پنجاب میں سب سے زیادہ بجلی چوری قصور میں ہوتی ہے،ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن
پنجاب میں سب سے زیادہ بجلی چوری قصور میں ہوتی ہے،ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت  قائمہ کیمٹی پاور کا اجلاس ہوا، جس میں  حالیہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی،ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا  پنجاب میں سب سے زیادہ بجلی چوری قصور میں ہے۔

دوران اجلاس سینیٹر بہرہ مند تنگی کا کہنا تھا اب تک 24 ارب روپے کی ریکوری ہو چکی،ریکوری مہم میں بھی ٹاؤٹ آ گئے ہیں جو پیسے بنا رہے ہیں،پولیس اور ڈسکوز کا عملہ بھی پیسے لے کر چوروں کو سہولت فراہم کر رہا ہے،کنکشن کاٹ کر پھر پیسے لے کر غیر قانونی کنکشن بحال کر دیا جاتا ہے، پاور ڈویژن کے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہے،میرے تنگی ڈویژن میں چوری بہت کم ہے مگر پھر بھی لوڈ شیڈنگ 12 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،پاور ڈویژن کے پاس مانیٹرنگ کا طریقہ کار ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ نیا آرڈیننس لا رہے ہیں جس میں ڈسکو زکے گریڈ 17 کے افسر کی درخواست پر ایف آئی آر کاٹی جا سکے گی،بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن مہم کی مدت متعین نہیں کی گئی،یہ مہم جاری رہے گی اس کے پیچھے حکومت ہے،اس مہم میں 24 ارب روپے کی وصولی ہوئی اور کئی اہلکاروں اور افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا، تربت کو ایک ارب روپے ماہانہ کی بجلی دے رہے تھے وہاں وصولی 60 لاکھ روپے کی ہےمختلف علاقوں سے اربوں کی بجلی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ریکوری لاکھوں میں ہے، بجلی چوری روکنے کیلئے کل مردان میں زیرو لوڈشیڈنگ منصوبے کا افتتاح کریں گے ،مردان شہر کے 17 فیڈرز میں کل سے صفر چوری اور صفر لوڈ شیڈنگ کا نظام لاگو کیا جائے گا ۔