’آدھی لومڑی ، آدھی عورت‘ دلچسپ افسانوی کردار

’آدھی لومڑی ، آدھی عورت‘ دلچسپ افسانوی کردار
’آدھی لومڑی ، آدھی عورت‘ دلچسپ افسانوی کردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں بہروپئے اپنی روزی روٹی کے سلسلے میں طرح طرح کے روپ دھارتے ہیں اور کئی کردار اس حدتک سنجیدہ ہوتے ہیں کہ وہ ہمیشہ کے لیے دنیا میں امرہوجاتے ہیں ، ایسا ہی ایک کردار کراچی کے ’ممتازمحل‘میں موجود ممتاز بیگم کا ہے جس کا سرانسانی اور دھڑلومڑی کاہے ،’آدھی عورت اور آدھی لومڑی‘ جیسی مخلوق پر حیرت زدہ ہونے یا دنگ رہ جانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کوئی انوکھی مخلوق نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک مردہے جس نے لومڑی کی کھال میں ایک خاص قسم کا روپ دھاررکھاہے ، اپنے منفرد افسانوی کردار کی وجہ سے ممتازبیگم نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی مقبول ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک نظرمیں یہ احساس کرنامشکل ہوجاتاہے کہ اصل میں ہی اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے یا صرف یہ ایک بہروپ ہے ، یہ کردار سالہاسال سے کراچی چڑیاگھر میں ’ممتازمحل ‘کی زینت ہے ۔ اس افسانوی کردار کے پیچھے مرادعلی ہیں جوکئی سالوں سے ممتازبیگم کا روپ دھارے ہوئے ہیں اورخاص قسم کے بیڈ پر ایک دن میں 12گھنٹے سے زائد وقت ’ممتازمحل‘میں ہی گزارتے ہیں اور شایداس کردار سے ملتی جلتی مخلوق دنیا میں کہیں بھی نہ ملے ۔
مرادعلی سے قبل اس کے والد’ممتازبیگم‘کا کردار اداکرتے تھے لیکن ان کے انتقال کے بعد گھر کی وراثت گھر ہی میں رہنی اور مراد علی کو’ممتاز محل‘ بنا دیاگیا۔مراد کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے زائرین میرے پاس آکر خوش ہوتے ہیںتاہم بعض اوقات ناخوشگوار واقعات کا بھی سامنا کرناپڑتاہے ، لوگ تھوک جاتے ہیں یا پھر طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن سیکیورٹی کیلئے لڑکے موجود ہیں اور عمومی طورپر لوگ دیکھ کر رودیتے ہیں اور کئی لوگ دعائیں کراتے ہیں ۔ آنیوالے لوگوں اور میرے درمیان محبت کا رشتہ قائم ہے، زندگی بہت مختصر ہے،اس کو مسکراہٹیں بکھیرنے پر ہی صرف ہونا چاہیے۔سوالات کے جواب میں ممتازبیگم نے انکشاف کیاکہ گاﺅں جانے کیلئے اُنہیں ایک ماہ کی چھٹی ملتی ہے اور اس دوران ممتازمحل بند رہتاہے جبکہ خوبصورتی کیلئے باقاعدہ میک اپ کا سہارالیاجاتاہے ، اس مقصد کیلئے ایک بیوٹی آرٹسٹ کی خدمات بھی حاصل کررکھی ہیں جو دن میں ایک مرتبہ ضروری میک اپ کردیتی ہے ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ لوگ منتیں بھی مانتے ہیں اور کچھ لوگ ’ممتازبیگم ‘ سے مشورے بھی کرتے ہیں اور اس کی کوئی فیس نہیں ہوتی البتہ ممتاز محل تک پہنچنے کے لیے چڑیاگھر کی انتظامیہ سے ٹکٹ ضرور خریدنا پڑتاہے ۔


Mumtaz is real or Fake by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -