بلوچستان میں 144فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

بلوچستان میں 144فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل
بلوچستان میں 144فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قلات(مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان میں 144فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قلات میں سیاسی مفاہمتی عمل کے تحت ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں 144فراریوں نے اپنے ہتھیار کمشنر قلات ڈویژن اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کے سامنے پیش کیے ۔کمشنر قلات ڈویژن اکبر حرفال نے بتا یا کہ ہتھیا ر ڈالنے والے فراریوں میں بلوچ لبریشن آرمی سمیت دیگر گروپس شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں میں کالعدم تنظیموں کے 4اہم کمانڈر بھی شامل ہیں جن میں بی ایل اے کے عید محمد عرف سانا ،بلوچ لبریشن فرنٹ کے نیاز عرف دادا ،لشکر بلوچستان کے مہر اللہ شامل ہیں ۔تقریب میں ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے ملک کے استحکام کے لیے کام کرنے اور پر امن زندگی گزارنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

مزید :

قلات -