مفتی ہدات اللہ پسروری کے وصال پر تعزیتی ریفرنس

مفتی ہدات اللہ پسروری کے وصال پر تعزیتی ریفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے انٹر نیشنل سیکرٹریٹ مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ملتان کے عظیم دینی رہنما حضرت علامہ مفتی ہدات اللہ پسروری کے وصال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ،تحریک صراط مستقیم پاکستان ،جلالیہ علماء فورم ،الغالبون اور بزم جلالیہ رضویہ کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ ٓکے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حضرت مفتی ھدات اللہ پسروری نے مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے ان تھک محنت کی۔

وہ ایک عظیم شیخ الحدیث اور معمار قوم تھے۔انہوں نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو اُجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے پلیٹ فارم پر قائد اہل سنت حضرت مولاناالشاہ احمد نورانی صدیقی کی قیادت میں پاکستان کے اسلامی تشخص کیلئے بے مثال جدوجہد کی ۔وہ ختم نبوت کے عظیم خطیب اور نا موس رسالت ﷺ کے بہت بڑے محافظ تھے۔ وہ بر صغیر کے عظیم مصلح حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کے نڈر مجاہد تھے۔تعزیتی ریفرنس میں انکی دینی خدمات کی قبولیت اوردرجات کی بلندی کیلئے دعا مانگی گئی ۔اس موقع پر پیر سید ظفرعلی شاہ بنوری،صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی،مفتی محمد عبد الکریم جلالی،مولاناافضل اقبال جلالی،مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی،مولانا محمد جمیل بیگ جلالی و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

B