ہمارے گھر،پارٹی اور دل کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،شجاعت

ہمارے گھر،پارٹی اور دل کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) پشاور سے تحریک انصاف کے ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری جاوید نسیم نے اپنے ہزاروں ساتھیوں اور ووٹروں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے صدر چودھری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ کا ایک پلیٹ فارم بنایا ہے، ن لیگ سمیت تمام کو اس میں آنے کی دعوت ہے، ہم نے نیک نیتی سے کام کیا، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، اپنے گھر اور مسلم لیگ کے دروازے سب کیلئے کھول دئیے ہیں، نئے آنے والوں کو بھی عزت و احترام ملے گا، پاکستان مسلم لیگ کام اور ڈیلیور کرنے والوں کی جماعت ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ جو میں کہتا ہوں وہ کتاب میں لکھا اور سب سچ لکھا، جن کے متعلق لکھا کسی نے نہیں کہا کہ غلط لکھا، میں نے دین و ایمان کے مطابق تمام چیزیں ٹھیک لکھیں، لوگ کہتے ہیں کہ دروازے کھول رہے ہیں ہم نے اپنا گھر کھول رکھا ہے، جاوید نسیم نے جس جماعت کو چھوڑا وہ حکومت میں ہے، کل پشاور سے کچھ لوگ آئے اور کہا کہ ہمارے سے پوچھے بغیر صوبے میں صدر اور سیکرٹری نہ بنائیں۔ جب این آر او بنا لیا تو پھر پرویزمشرف نے مجھے بتایا، میں نے لکھے ہوئے این آر او کو صرف پڑھا اس میں 3 ہزار لوگوں کو معاف کیا گیا، میں نے صدر صاحب کو اپنے پانچ سال کا پیریڈ نکالنے کو کہا کہ ہمارا احتساب ہونے دیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ کا ایک پلیٹ فارم بنایا ہے تمام جماعتوں او رن لیگ کو بھی اس میں آنے کی دعوت دی ہے، 2011ء میں جنوبی پنجاب صوبہ کی آواز ہم نے اٹھائی۔ اپنے دور میں ترقیاتی بجٹ جنوبی پنجاب کی طرف موڑا، بطور وزیراعلیٰ ہر ہفتے جنوبی پنجاب کا دورہ کرتا تھا۔ نوازشریف سے ملاقات کیلئے چلتی پھرتی شخصیت آئی لیکن اس کو سنجیدہ نہ لیں۔ ن لیگ کے لوگ عدلیہ کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، یہ عدالتوں کے اوپر حملے کر کے بھی بچتے رہے، شہبازشریف قیمے والے نان کھلانے کا اعلان جاوید نسیم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ مجھے ریاست کے ساتھ مخلص جماعت نظر آئی، اب اسی جماعت سے الیکشن لڑوں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -