نکیال سیکٹر میں بھارت کی بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری،خواتین سمیت تین افراد شدیدزخمی
کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی طر ف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی زور پکڑتی جارہی ہے ۔نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی اور متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آج دوپہر کو کوٹلی میں نکیال سیکٹر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے داٹوٹ گاﺅں کا14سالہ سنی ،عنبرینہ اور روزینہ شدید زخمی ہوگئے اور متعددمکانات تباہ ہوگئے ۔فائرنگ کے بعد تمام تعلیمی ادارے بندغیر معینہ مدت کیلئے بند کردئیے گئے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فوج نے بھر پور انداز میں دشمن کو جواب دیاجس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔