ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 اگست18   ہفتہ۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔ کاروباری لین دین کر سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ کسی مخلص دوست کا تعاون مفید رہے گا۔ سماجی حلقوں میں عزت ہوگی۔ 


برج ثور
 اگست18    ہفتہ۔ نئے معاہدے عمل میں آسکیں گے۔ حالات ملے جلے ہونگے۔ کام کے دوران محتاط رہیں۔ کسی پراجیکٹ میں کچھ رکاوٹ کا خدشہ ہے۔ اپنے نظریات دوسروں کو پیش کر سکیں گے۔ 


برج جوزا
 اگست18   ہفتہ۔ کاروبار میں بعض خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ اہم لوگوں سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ مالی معاملات پر نظر رکھیں۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ مخلص احباب کی نصیحتوں کو نظر انداز نہ کریں۔


برج سرطان
 اگست18 ہفتہ۔ تفریحی پروگرام سے لُطف اندوز ہو سکیں گے۔ دوسروں کے ساتھ لین دین کر سکیں گے۔ انفرادی صلاحیت بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔ نئی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ 


برج اسد
 اگست18    ہفتہ۔ بعض لوگ تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ غیر ضروری سرگرمیوں میں وقت ضائع نہ کریں۔ سماجی امور میں توجہ رہے گی۔ کسی ایسی شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے جس سے رومانوی زندگی متاثر ہوگی۔ 


برج سنبلہ
 اگست18  ہفتہ۔ مطالعہ وغیرہ کا موقع ملے گا۔ بیرون ملک دوست احباب رابطے میں رہیں گے۔ مشیر کے مشوروں کو نظر انداز نہ کریں۔ پرانے منصوبے کو نئے سرے سے شروع کر سکیں گے۔ 


برج میزان
 اگست18  ہفتہ۔ شخصیت نمایاں ہوگی۔ مالی معاملات درپیش رہیں گے۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔معلومات میں اضافہ ہوگا۔ اہم منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ مالی پوزیشن میں استحکام آئے گا۔
برج عقرب
 اگست18  ہفتہ۔ دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں اور نہ ہی معاملے کو زیادہ طول دیں۔ کام کی زیادتی‘ محنت کی طالب ہوگی۔ دوستوں سے مفاد حاصل کر سکیں گے۔ کاروبار میں ترقی کا رجحان ہوگا۔ 


برج قوس
 اگست18 ہفتہ۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میںحصہ لے سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ تجدید مراسم ہو سکیں گے۔ نئے مالی معاہدے طے پائیں گے۔کیرئیر کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔ 


برج جدی
 اگست18  ہفتہ۔ صحت کے امور میں غفلت نہ برتیں۔ شریکِ کار یا ساتھ کام کرنے والے کا تعاون حاصل رہیگا۔ بنائے گئے منصوبوں پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔


برج دلو
 اگست18   ہفتہ۔ دوسروں کے ساتھ غیر مناسب روئیے سے اجتناب برتیں ورنہ خواہ مخواہ کے مسائل اور پریشانی پیش آسکتی ہے۔ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے لہٰذا اپنے غصے پر قابو رکھئے۔ خواہشات پوری ہو سکیں گی۔


برج حوت
 اگست18   ہفتہ۔ شخصیت میں نکھار کے ساتھ سوچ میں بھی پختگی آئے گی جو کہ فائدہ مند ہوگی۔ صحت بہتر رہے گی۔ جس کے باعث مسائل اور پریشانی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔