تربت جیل میں کورونا وائرس پھیل گیا، افسران سمیت کتنے قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ؟

تربت جیل میں کورونا وائرس پھیل گیا، افسران سمیت کتنے قیدیوں میں وائرس کی ...
تربت جیل میں کورونا وائرس پھیل گیا، افسران سمیت کتنے قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ؟

  

تربت (ویب ڈیسک) تربت جیل میں کورونا وائرس پھیل گیا جس کے باعث ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت عملے کے 5 اہلکار اور 31 قیدی وائرس کا شکار ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل تربت یاسین بلوچ نے بتایا کہ تربت جیل میں 85 قیدی پابند سلال ہیں اور گزشتہ روز جیل کے عملے اور قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو جیل کے 4 وارڈنز اور 14 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ 5 روز قبل کرائے گئے ٹیسٹ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مراد بخش اور 17 قیدی کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے جب کہ اب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 اہلکار اور 31 قیدی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

 سپرنٹنڈنٹ جیل نے مزید بتایا کہ جیل آفیسر اور دیگر عملے کو ان کے گھر اور قیدیوں کو علیحدہ وارڈ میں قرنطینہ کر دیا گیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -تربت -کورونا وائرس -