حکومت اور قوم نے دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کرنے کا عزم کر لیا ہے، نیاز حسین نقوی

حکومت اور قوم نے دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کرنے کا عزم کر لیا ہے، نیاز حسین نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر مولانا سید نیاز حسین نقوی نے قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز کے باہر بم دہماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا،انہوں نے کہا اب پاک فوج ،حکومت اور قوم نے دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کرنے کا عزم کر لیا ہے اور اس طرح کی کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ مولانا نیاز حسین نقوی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہریوں،سیکیوررٹی اداروں اور حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گروہوں اور ان کے حامیوں کیخلاف بلا تاخیر کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا تھا پاک فوج اور حکمران قیادت نے جن اہداف کے حصول کیلئے قومی ایکشن پلان پیش کیا ہے،روایتی تھانہ کلچر اسے بیلنس پالیسی کی بنیاد پر نافذ کر کے بے اثر بنا رہا ہے۔ مولانا نقوی نے مطالبہ کیا کہ ہر مکتب فکر کے ذمہ داران پر مشتمل مقامی کمیٹی کو فورتھ شیڈول کے درست نفاذ اور ایکشن پلان پر عملدرامد کیلئے اختیارات دئے جائیں۔