افتخار چودھری سے بدسلوکی کا کیس، جسٹس اعجاز افضل نے سماعت سے معذرت کرلی

افتخار چودھری سے بدسلوکی کا کیس، جسٹس اعجاز افضل نے سماعت سے معذرت کرلی
افتخار چودھری سے بدسلوکی کا کیس، جسٹس اعجاز افضل نے سماعت سے معذرت کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے بدسلوکی کیس کی سپریم کوٹر میں سماعت کے دوران 5رکنی لارجر بنچ کے رکن جسٹس اعجاز افضل خان نے مقدمے کی سماعت سے معذرت کرلی جس پر نئے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے۔ عدالت نے ملزموں کی جانب سے غیر مشروط معافی کی درخواست ایک دفعہ پھر مستر د کردی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو بنچ کے رکن جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ وہ اس کیس کی انکوائری کمشن میں شامل تھے اسلئے کیس کی سماعت نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ اس مقدمے کی سماعت کسی دوسرے بنچ میں مقرر کی جائے۔ اس موقع پر ملزم سابق آئی جی اسلام آباد چودھری افتخار احمد، انسپکٹر رخسار مہدی، ڈی ایس پی جمیل ہاشمی، سابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد علی آغا، سابق کمشنر اسلام آباد خالد پرویز کے وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا نے عدالت کے روبر و موقف اختیار کیا کہ ملزم کئی بار عدالت سے معافی مانگ چکے ہیں انہیں معاف کردیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ موجودہ بنچ اپنے ایک ممبر جسٹس اعجاز افضل خان کی موجودگی میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا کیونکہ وہ بنچ سے علیحدہ ہو چکے ہیں اسلئے مقدمے کو کیس دوسرے بنچ میں لگایا جائیگا۔

مزید :

اسلام آباد -