مسلمان اللہ اور اس کے رسول ؐ سے بندھن کر کے محبت کرتا ہے،اسلم صدیقی

مسلمان اللہ اور اس کے رسول ؐ سے بندھن کر کے محبت کرتا ہے،اسلم صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں ’’اہمیت رسول ؐ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اللہ اور اس کے رسول ؐ سے بندھن کر کے محبت کرتا ہے لیکن ہمیں محبت کا انداز کمزور نہیں کرنا چاہتے، بلکہ اللہ اور اس کے رسول ؐ سے زیادہ سے زیادہ مضبوط ترین تعلق جوڑ کر پکے اور سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مومن پوری یکسوئی سے سوچتے ہیں۔ لیکن کافر نہیں سوچتے، منافق کا یہ حال ہے کہ نہ وہ ادھر کے ہیں اور نہ وہ ادھر کے ہیں۔ مضبوط تعلق ہر میدان میں غالب آتا ہے۔ جس کے اندر اسلامی اقدار نہیں وہ منزل طے نہیں کر سکتا۔ جس شخص نے کلمہ حق پڑھ لیا اور اسلام سے اس کا تعلق جوڑ گیا۔