کراچی کے علاقے کھارادر میں دستی بم حملہ،ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

کراچی کے علاقے کھارادر میں دستی بم حملہ،ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی
کراچی کے علاقے کھارادر میں دستی بم حملہ،ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے کھارادر میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کھارادر میں دکان کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کی زد میں آکر 5 افراد زخمی ہوئے۔حملے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر کا علاج جاری ہے، جب کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیااور سرچ آپریشن جاری ہے۔