چین میں مسلمان بچوں پر انتہائی سخت پابندی لگادی گئی، بے حد افسوسناک خبر آگئی

چین میں مسلمان بچوں پر انتہائی سخت پابندی لگادی گئی، بے حد افسوسناک خبر آگئی
چین میں مسلمان بچوں پر انتہائی سخت پابندی لگادی گئی، بے حد افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک)مغربی چین میں مسلم اکثریتی آبادی والی ایک کاﺅنٹی کی انتظامیہ نے سکول کے بچوں پر پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی قسم کی مذہبی تقریبات و سرگرمیوں میں شرکت نہیں کریں گے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ انکشاف لنکشیا کاﺅنٹی میں جاری کئے گئے ایک نوٹس کی صورت میں سامنے آیا ہے، جس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔یہ کاﺅنٹی گانسو صوبے کا حصہ ہے اور اس کی اکثریتی آبادی ہوئی نسل کے مسلمانوں پر مشتمل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن بیورو کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طلبا سرما کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی مذہبی جگہ پر مت جائیں۔ اس کے ساتھ یہ پابندی بھی عائد کردی گئی ہے کہ طلبا اپنی کلاسوں میں مذہبی کتب کا مطالعہ نہیں کرسکتے اور نہ ہی کسی مذہبی جگہ پر جاکر ان کتب کی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں گزشتہ سال اکتوبر میں مذہبی امور سے متعلق نئے ضوابط تیار کئے گئے تھے اور رواں سال فروری سے ان ضوابط کا نفاذ متوقع ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ان ضوابط کا مقصد مذہبی امور اور خصوصاً مذہبی تعلیم پر کڑی نظر رکھنا ہے تاکہ معاشرتی معاملات اور خصوصاً تعلیم کے شعبے پر مذہب کو اثر انداز ہونے سے روکا جاسکے۔