خزانے کو 3ارب روپے کا نقصان، 6تعمیراتی فرموں کونوٹس

خزانے کو 3ارب روپے کا نقصان، 6تعمیراتی فرموں کونوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ارشد محمود گھمن /سپیشل رپورٹر)سیکرٹری (سی اینڈ ڈبلیو) پنجاب نے قومی خزانے کو 3ارب روپے کا ٹیکہ لگانے والی 6تعمیراتی فرموں کو بلیک لسٹ کرنے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں، یاسین برادرز، آرایم سی کنسٹرکشن کمپنی،عبدالزاق اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ،سٹینڈرڈ انجینئرنگ کمپنی اورہائی وے کنسٹرکشن شامل ہیں،مذکورہ فرمز کو 7روز میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہائی وے کنسٹرکشن کمپنی ،یاسین برادرزاور آریم سی کنسٹرکشن کمپنی کو 2017-18ء مریدکے نارووال روڈ کو ڈبل کرنے کے 2ارب روپے کے ٹھیکے دیئے گئے تھے ، حکام نے رپورٹ دی ہے کہ انہوں نے ناقص میٹریل استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو 8کروڑروپے کا نقصان پہنچا جو مذکورہ فرمز کو جرمانہ کیا گیا جبکہ عبدالرزاق اینڈ کمپنی کو دیپالپور چوک کا اوورہیڈ بنانے کا 80کروڑ روپے کاٹھیکہ دیاگیا تھا ،جس میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کے الزام میں7کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا،اسی طرح سٹینڈرڈ انجینئرنگ کمپنی کو ایک ٹھیکہ14کروڑ کی لاگت سے پل کی تعمیر کبیروالہ ضلع خانیوال میں7کروڑ روپے کی خورد برد کا الزام ہے جس کا بھی مذکورہ فرم کو7کروڑ روپے جر مانہ کیا گیا ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب شہریارسلطان نے اس وقت کے چیف انجینئر سنٹرل زون لاہور خالد جاوید کی سفارش پر مذکورہ فرموں کو محکمہ کی طرف سے جر مانہ ادا نہ کر نے پر شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوے مذکورہ فرمز کے مالکان سے 7روز تک جواب طلب کیا گیا ہے جواب داخل نہ کرنے پر مذکورہ فرمز کو5سال کے لئے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔
نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -