اسلامی تحریک طلباء اسلامی طرز کا حامل نصاب ونظام تعلیم چاہتی ہے،غلام عباس

اسلامی تحریک طلباء اسلامی طرز کا حامل نصاب ونظام تعلیم چاہتی ہے،غلام عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) اسلامی تحریک طلباء پاکستان میں اسلامی طرز کا حامل نصاب ونظام تعلیم چاہتی ہے ،سیکولرانگلش میڈیم نظام تعلیم نے طلباء وطالبات کا بیڑہ غرق کردیا ،وفاقی تعلیمی اداروں میں باقاعدہ قرآن مجید کی تعلیمی لازمی قرار دے کر عمل کروانا قابل صد تحسین عمل ہے ،چیئرمین اسلامی تحریک طلباء پاکستان غلام عباس صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے باشعور طلباء کے جائز مطالبات قومی زبان پر مشتمل اسلامی طرز کا حامل نظام تعلیم نافذ،سیکولر انگلش میڈیم نظام تعلیم ،مخلوط نظام تعلیم کا خاتمہ ،تعلیم کے شعبہ کو خود مختاد ادارہ کا درجہ دینا ،استاد کے مقام کو بحال کرنے کی طرف بالکل توجہ نہیں دی جس کے باعث شعبہ تعلیم سے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہو رہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے خطاب میں کیا تقریب میں ترجمان محمد عدنان نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا کہ موجودہ غیر سنجیدہ انگلش میڈیم نظام تعلیم نے نسل نو کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔
،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وفاق میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دے کر اسے شروع کرکے احسن قدم اٹھایا ہے۔
اسلامی تحریک طلباء اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ اس فیصلہ کو ملک بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے لئے لازم قرار لاگو کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک طلباء تعمیری سوچ کی حامل طلباء تنظیم ہے جو حکومت کے اچھے اقدام کو سراہنا اور غلط اقدام پر تنقید برائے اصلاح کو لازم وملزوم سمجھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ IT.PAK کے باشعور طلباء فرقہ پرستی کے خاتمہ ،اسلام اور پاکستان کی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔